Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل فائنل ،دونوں ٹیموں کی فائنل پریکٹس،ٹرافی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئی

پی ایس ایل فائنل ،دونوں ٹیموں کی فائنل پریکٹس،ٹرافی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئی
March 24, 2018

کراچی ( 92 نیو ز)  کراچی میں بھی کرکٹ بحال ہو گئی اور کراچی والے نہال ہو گئے ۔سپر ایونٹ کے سپر فائنل میں آج صرف آج کا دن باقی ہے  اور 24 گھنٹوں سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے ۔

فائنل کی فائنل پریکٹس کیلئے دونوں ٹیموں کی سخت سیکیورٹی حصار میں نیشنل اسٹیڈیم آمد ہوئی  جبکہ ٹرافی بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی۔ اس موقع پرہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا کہ آج کراچی میں کتنی رونق ہے اور شہر چمک رہ اہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ اصل پاکستان یہ ہمارا ملک ہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی اور پشاور زلمی کے قائد ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کل کا میچ جیتنے کیلئے امیدیں ظاہر کیں ۔

کل میچ سے پہلے ایونٹ کی اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں نامور فنکار رنگ جمائیں گے ۔