Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل سے پورے پاکستان کا پیار ابھر کر سامنے آیا، سرفراز احمد

پی ایس ایل سے پورے پاکستان کا پیار ابھر کر سامنے آیا، سرفراز احمد
March 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل سیزن فور کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفرازا حمد نے کہا کہ پی ایس ایل سے پورے پاکستان کا پیار ابھر کر سامنے آیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا ، ڈی جے براوو، شین واٹسن ، فواد احمد ، اسمتھ ، رئیلی روسو  سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی دیکھا کہ کیسے پاکستان والے ان سے  اور کرکٹ سے پیار کرتے ہیں ۔