Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل: سیم بلنگز کی شاندار بلے بازی، یونایئٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا

پی ایس ایل: سیم بلنگز کی شاندار بلے بازی، یونایئٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا
February 16, 2017
شارجہ (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں فکسنگ سکینڈل سے متاثر اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ اوپنر سیم بلنگز اٹھہتر رنزبنا کر مین آف دی میچ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آغاز میں ہی فکسنگ سکینڈل سے دوچار ہونےوالی ٹیم کا شاندار کم بیک، مصباح نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور سرفراز الیون کو ایک سو اڑتالیس رنز تک محدود کردیا، واٹسن اور محمد سمیع نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسد شفیق پنتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے، باقی کوئی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز اور شین واٹسن کی شانداربلےبازی کی بدولت ایک سو انچاس رنز کا ہدف پانچ گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا، سیم بلنگز ناقابل شکست  اٹھہتر رنز بنا کر مرد میدان ٹھہرے، واٹسن چھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔