Tuesday, April 23, 2024

پی ایس ایل سیزن فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نیشنل اسٹیڈیم بقعہ نوربن گیا

پی ایس ایل سیزن فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نیشنل اسٹیڈیم بقعہ نوربن گیا
February 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سیزن فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم بقعہ نور بن گیا۔ کرکٹ ستاروں کی بھی آب و تاب ، چہار سو پاکستانی پرچموں کی بہار آ گئی۔ شائقین کی سج دھج بھی دیدنی تھی۔ فنکاروں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ پی ایس ایل کے نغمے کی دھن نے شائقین کو مسحور کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈی  جی رینجرز سندھ ، سینیٹر فیصل جاوید ، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت اہم شخصیات کی افتتاحی تقریب میں شرکت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ کراچی والوں کو جاتا ہے۔  پی ایس ایل سیزن فائیو ، رنگا رنگ ، افتتاحی تقریب ، نیشنل اسٹیڈیم ، بقعہ نور افتتاحی تقریب میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کے شہروں کی ثقافت اور امن کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ احمد گوڈیل او ر فخر عالم نے جاندار میزبانی سے سامعین کو خوب گرمایا ۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد فنکاروں نے ڈھول کی بیٹ اور شہنائی پر پی ایس ایل کا تھیم سانگ پیش کیا۔  پی ایس ایل سیزن فائیو ، رنگا رنگ ، افتتاحی تقریب ، نیشنل اسٹیڈیم ، بقعہ نور صنم ماروی ،سوچ بینڈ اور فرید ایاز ، ابومحمد قوال نے صوفیانہ موسیقی کا ایسا رنگ باندھا کہ ہر کوئی اس میں ڈوبا نظر آیا۔ سجاد علی بھی اپنے مخصوص انداز میں پرفارم کرکے شرکا سے داد وصول کرتے رہے۔ نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنے مشہورگانوں پر پرفارم کیا۔ ابرار الحق نے بھی اپنے مخصوص انداز میں پرفارم کرکے شرکا کو خوب جوش دلایا۔ پاکستان کی شان استاد راحت فتح علی خان نے تو گویا میلہ ہی لوٹ لیا۔ عارف لوہار، ہارون، عاصم اظہر اور علی عظمت نے پی ایس ایل فائیو کا تھیم سانگ تیار ہیں پیش کیا تو سارا اسٹیڈیم انکے ساتھ جھوم اٹھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کو ممکن بنانے کا کریڈٹ پوری قوم کو دیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا پوری پی ایس ایل پاکستان میں منعقد کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ تقریب کے آخر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس نے آسمان کو روشنیوں سے بھر دیا۔