Tuesday, April 23, 2024

پی ایس ایل سیزن فائیو کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا

پی ایس ایل سیزن فائیو کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا
November 17, 2020

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل کا ڈریم مقابلہ آج ہوگا،سیزن فائیو کے فائنل میں روایتی حریف لاہورقلندرز اور کراچی کنگز پہلی بارفائنل میں ٹکرائیں گی۔دونوں ٹیموں کے کپتان پہلی بارٹرافی اٹھانے کیلئے پرامید ہیں۔

پی ایس ایل کی تاریخ  کا ڈریم فائنل آج رات آٹھ بجے ہوگا جس میں پہلی بارفائنل میں پہنچنے والے روایتی حریف لاہورقلندرزاورکراچی کنگز کے درمیان زورکا جوڑ پڑے گا۔

کراچی کنگز کو بابر اعظم ،ایلکس ہیلز،شرجیل خان،محمد عامر،عمادوسیم جیسی بگ گنز کی خدمات حاصل ہوں گی تو لاہور قلندرز کے فخرزمان،محمد حفیظ ،بین ڈنک ڈیوڈویزے،حارث رؤف اور شاہین آفریدی  میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت سے مالامال ہیں ۔

کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم اورلاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر اپنے اپنے مداحوں کو  ٹرافی کا تحفہ دینے کیلئے بیتاب ہیں۔

پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آچکی ہیں،جن میں سے چھ مقابلے کراچی کنگز اورچارلاہور قلندرز نے اپنے نام کیےہیں، ایک میچ ٹائی ہونے پر لاہورقلندرز سپر اوور میں فاتح ٹھہری تھی  ۔