Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل سیزن سکس، ٹکٹوں کی قیمت اور تماشائیوں کیلئے پروٹوکولز کا اعلان

پی ایس ایل سیزن سکس، ٹکٹوں کی قیمت اور تماشائیوں کیلئے پروٹوکولز کا اعلان
February 16, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سیزن سکس کے لیے ٹکٹوں کی قیمت اور تماشائیوں کیلئے پروٹوکولز کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور اور کراچی دونوں اسٹیڈیمز کے وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز فیملیز کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حنیف محمد، وسیم اکرم، ظہیر عباس انکلوژر فیملیز کیلئے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کیلئے فضل محمود، سعید انور،عبد القادر، ظہیرعباس انکلوژر مختص کیے گئے ہیں۔

ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بدھ کی صبح 10 بجے شروع ہوگی، ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کیلئے وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ فرسٹ کلاس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار روپے ہوگی۔

پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے، جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت دوہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کوالیفائر، دونوں ایلیمینیٹر اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔