Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل سکس کے ڈرافٹ میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

پی ایس ایل سکس کے ڈرافٹ میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل
May 22, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس کے دوبارہ انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں، پی ایس ایل سکس کے ڈرافٹ میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ہر ٹیم 20 کھلاڑیوں کو ابوظہبی لے جا سکے گی، متبادل کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ کو چن لیا۔

ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز سے جانسن چارلس اور شمرون ہیٹ میئر کو منتخب کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرم شہزاد اور آسٹریلیا کے جیک ولڈرموتھ کا انتخاب کیا، محمد حارث کراچی کنگز جبکہ بسم اللہ خان پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔