Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل سکس کیلئے کھلاڑیوں سمیت 6 افراد آج ابوظہبی روانہ ہونگے

پی ایس ایل سکس کیلئے کھلاڑیوں سمیت 6 افراد آج ابوظہبی روانہ ہونگے
May 31, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے لئے باقی 13 میں سے چھ افراد آج رات گئے نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے براستہ بحرین ابوظہبی روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پی ایس ایل سکس میڈیکل پینل سے مشورہ کرنے اور اس منظوری کو مدنظر رکھنے کے بعد، باقی 13 کھلاڑیوں اور اہلکاروں کو پاکستان سے تجارتی پروازوں پر بھیجے گا۔ ان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ذیشان اشرف اورزید عالم شامل ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دیگر سات افراد جن میں تین کرکٹرز عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران شامل ہیں، کے ویزے ملتے ہی انہیں پہلی دستیاب کمرشل فلائٹ سے ابوظہبی بھجوادیا جائے گا۔

پی سی بی جلد ہی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

پیر کے روز ابوظہبی میں وارمنگ اپ کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کی گئی۔