Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل سکس کیلئے پاکستان میں موجود 26 افراد کو یو اے ای کے ویزوں کا انتظار

پی ایس ایل سکس کیلئے پاکستان میں موجود 26 افراد کو یو اے ای کے ویزوں کا انتظار
May 28, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے لیے پاکستان میں موجود 26 افراد کو یو اے ای کے ویزوں کا انتظار ہے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے لاہور کے ہوٹل میں رپورٹ کر دی، ابوظہبی پہنچے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز اسٹاف کا قرنطینہ شروع ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے ابوظہبی میں انعقاد کے لیے ویزوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، پاکستان میں رہ جانے والے باقی چھبیس افراد تاحال یواے ای کے ویزوں کے منتظر ہیں۔ پی سی بی ویزے جلد جاری ہونے کے لیے پُرامید ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے ابو ظہبی پہنچنے اور قرنطینہ کی مدت جاننے کے بعد ہی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب نسیم شاہ نے لاہور کے ہوٹل میں رپورٹ کر دی، فاسٹ باؤلر تین روزہ قرنطینہ کے بعد ہی ابو ظہبی جانے کے اہل ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں مقیم افراد کے ویزے جاری ہونے کے بعد چوتھا کورونا ٹیسٹ بھی ہو گا، کورونا ٹیسٹ منفی والے افراد ہی ابو ظہبی جا سکیں گے۔