Sunday, May 19, 2024

پی ایس ایل سکس، کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہراکر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

پی ایس ایل سکس، کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہراکر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی
June 19, 2021

ابو ظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ لاہور قلندرز فائنل فور مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوررز میں 6 وکٹوں پر 162 رنز بناسکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد الیاس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔

کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ بابر اعظم 23، نجیب اللہ زدران 12، مارٹن گپٹل 5 رنز بنا سکے۔ کپتان عماد وسیم 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

جیک ولڈر موتھ نے پی ایس ایل کا مہنگا ترین اوور کرایا، دانش عزیز نے جیک ویلڈر موتھ کو 19 ویں اوور میں  لگاتار 3 چھکے لگائے اور ایک چھکا نو بال پر لگایا۔ جیک ویلڈر موتھ نے ایک اوور میں 33 رنز دئیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آرش علی خان نے ڈیبیو میچ میں 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

کراچی کنگز کے دانش عزیز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا، انہوں نے محض 13 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔