Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل سکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان مشاورت مکمل

پی ایس ایل سکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان مشاورت مکمل
March 31, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی۔ باقی میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ پی ایس ایل سکس کا میلہ دوبارہ  سجنے کو تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتوی ہونے  والے میچز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ورچوئل اجلاس میں  ملتوی میچز  کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ شیڈول چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

ایونٹ کے دوران کورونا ایس او پی اور بائیو ببل مانیٹرنگ کے لئے بھی معاملات طے کر لیے گئے ہیں۔ برطانوی کمپنی سے  بائیو سیکور ببل کے لیے  معاملات  آخری مراحل میں ہیں۔

پی ایس ایل سکس کورونا  کیسز بڑھنے  کے باعث 4 مارچ کو ملتوی کر دیا  گیا تھا۔