Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل سکس میں کورونا سکیور ببل کی خلاف ورزی ، پی سی بی کا فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان

پی ایس ایل سکس میں کورونا سکیور ببل کی خلاف ورزی ، پی سی بی کا فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سکس میں کورونا سکیور ببل کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان کر دیا۔ دو رکنی پینل میں ڈاکٹر فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمی محمد شامل ہیں۔

پی ایس ایل 6 کیوں ملتوی کرنا پڑا؟ ایک کے بعد ایک سوال اٹھنے لگا۔ پی سی بی نے معاملہ دو رکنی آزادانہ فیکٹ فائنڈنگ پینل کے سپرد کر دیا جو وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹرز سید فیصل محمود اور ڈاکٹرسلمیٰ محمد عباس پر مشتمل ہو گا۔

آزادانہ فیکٹ فائنڈنگ پینل پی ایس ایل 6 کیلئے مقررہ بائیو سکیور قوانین کا از سرنو جائزہ لے کر خامیوں کی نشاندہی کرے گا۔ پینل اپنی سفارشات 31 مارچ تک  پی سی بی چیئرمین کو پیش کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے یہ آزادانہ پینل پی ایس ایل 6 سے منسلک عملے، کھلاڑیوں، مینجمنٹ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کرے گا جس کی روشنی میں وہ تفصیلی سفارشات پیش کرے گا۔

بائیو سکیور ببل کی ناکامی پر پی سی بی شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہو گئے تاہم انہیں ایک ماہ تک کام جاری رکھنے اور تحقیقات میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔  بائیو سکیور ببل آؤٹ سورس کرنے سمیت متعدد تجاویز زیر غور ہیں۔