Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل سکس میں دفاعی چیمپین کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

پی ایس ایل سکس میں دفاعی چیمپین کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست
June 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں دفاعی چیمپین کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونئایٹڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر موجود ہے، ملتان کی پانچویں پوزیشن جبکہ کوئٹہ آخری نمبر پر براجمان ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ملتوی پی ایس ایل سکس کا میلہ نو جون سے دوبارہ شروع ہو گا، لیکن اس بار پاکستان کے بجائے ابوظہبی کے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہو گی۔

پی ایس ایل سکس میں کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ کراچی نے پانچ میچ کھیلے۔ تین جیتے دو میں شکست کے ساتھ چھ پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

پشاور زلمی کے بھی چھ پوائنٹس ہیں لیکن پانچ میچ کھیل کر تین ہی میچ جیت کر دو میں ناکامی کا سامنا کرنا ہڑا۔ رن ریٹ کم ہونے کے باعث ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے۔

نیٹ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں چار میچ کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کم رن ریٹ کی بنیاد پر چھ پوائنٹ ہونے کے باوجود تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کو چار میچوں میں سے تین میں کامیابی، ایک میں ناکامی ہوئی، قلندرز نےرن ریٹ کم ہونے پر چوتھی پوزیشن اور چھ پوائنٹ حاصل کر رکھے ہیں۔

پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں، ملتان اور کوئٹہ نے لیگ میں پانچ پانچ میچ کھیلے ہیں دونوں ٹیموں کو ایک ایک میچ میں کامیابی جبکہ چار چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دونوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔