Tuesday, May 14, 2024

پی ایس ایل سکس، افتتاحی میچ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

پی ایس ایل سکس، افتتاحی میچ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری
February 20, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے افتتاحی میچ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دوران میچ ایکسپوسنٹر سے اسٹیڈیم جانے والی روڈ ٹریفک کیلئے بند رہےگی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سکیورٹی انتظامات کے تحت نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور مکمل طور پر بند رہے گا۔

حکام ٹریفک پولیس کے مطابق نیوٹاؤن، کارساز اور ڈالمیا کی جانب سے ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔

دوسری جانب کارساز سے ضلع سینٹرل جانے والا روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھلا رہے گا۔ ڈالمیا سے نیو ٹاؤن جانے اور آنے والا روڈ بھی چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔