Friday, May 10, 2024

پی ایس ایل سکس، اسلام آباد یونائٹیڈ کی لاہورقلندرز کو 28 رنز سے شکست

پی ایس ایل سکس، اسلام آباد یونائٹیڈ کی لاہورقلندرز کو 28 رنز سے شکست
June 14, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس میں بیس رنز پر اسلام آباد یونائٹیڈ کی آدھی ٹیم ٹھکانے لگا کر بھی لاہور قلندرز میچ نہ جیت سکی، 153 رنز کے تعاقب میں 124

لاہورقلندرز نے ایک بار پھر خود کو ناقابل اعتبار ٹیم ثابت کردیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ 28 رنز سے ہار گئی۔153 رنز کے آسان ٹارگٹ کے جواب میں پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ موسیٰ خان نے 3، شاداب خان اور فواد احمد نے دو، دو شکار کیے۔

اسلام آبادیونائٹیڈ کی ابتدائی پانچ وکٹیں صرف بیس رنز پر گر گئیں، عثمان خواجہ صفر، روحیل نذیر1، کولن منرو4، حسین طلعت 8، شاداب خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آصف علی اور افتخار احمد کے درمیان چھٹی وکٹ پر 123 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ ہوئی، آصف علی نے 43 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں داراننگز کھیلی، افتخار احمد 49 رنز بنا پائے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے سات وکٹوں پر 152 رنز بنائے، جیمز فلکنر نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو دووکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لاہورقلندرز کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، سہیل اختر 34 رنز بناکر چلتے بنے، جس کے بعد وکٹوں کی قطارلگتی رہی، ذیشان اشرف ایک، محمد حفیظ 8، بین ڈنک 1، ٹم ڈیوڈر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان کی مزاحمت بھی 44رنز پردم توڑگئی،راشدخان4،شاہین آفریدی صفر،حارث رؤف 17 رنز بناسکے، آصف علی کو بہترین اننگز پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا، اس فتح کے ساتھ ہی اسلام آبادیونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے، لاہورقلندرز دوسرے نمبر پرچلی گئی۔

رنز پرڈھیر ہوگئی، اسلام آباد یونائٹیڈ کے آصف علی 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔