Friday, March 29, 2024

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ:خالد لطیف اور محمد عرفان نے بیان ریکارڈ کرادیا

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ:خالد لطیف اور محمد عرفان نے بیان ریکارڈ کرادیا
March 20, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ  کیس میں خالد لطیف اور محمدعرفان نے  ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنابیان ریکارڈ کرادیا۔ موبائل فون ڈیٹا سے متعلق دونوں کھلاڑی ایف آئی اے کو مطمئن نہ کرسکے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ سپاٹ فکسنگ کیس میں زیرتفتیش کھلاڑیوں میں سے خالد لطیف اور محمدعرفان  ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوگئے دونوں کھلاڑیوں سے ایف آئی اے سائبرونگ حکام نے تفتیش کی۔ کھلاڑیوں سے ڈیلیٹ کردہ ای میلز اور موبائل فون ڈیٹاسے متعلق سولاات کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق موبائل فون ڈیٹاسے متعلق دونوں کھلاڑی ایف آئی اے کو مطمئن نہ کرسکے۔ ایف آئی اے حکام نے سپاٹ فکسنگ میں مبینہ ملوث کھلاڑیوں کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیاہے میبنہ طورپہ ملوث کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل  بھی ڈال دئیے گئے ہیں۔