Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
March 19, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی بیرون ملک بھاگنے نہ پائیں ایف آئی اے نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔ ایف آئی اے نے شرجیل اور خالد لطیف کو کل  اور محمد عرفان اورشاہ زیب حسن کو 21 مارچ کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے گرد شکنجہ مزید کس دیا شرجیل خان اور خالد لطیف کو بیس مارچ کو طلب کرلیا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا نام  ای سی ایل میں  ڈالنے  کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی  لکھ دیا۔ ایف آئی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی بیرون ملک فرار ہوسکتےہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاہم کھلاڑیوں کا نام  ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔  پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ  کے شرجیل خان ،خالد لطیف ،محمد عرفان اورکراچی کنگز کے  شاہ زیب حسن پر اسپاٹ فکسنگ کے الزمات ہیں۔