Wednesday, April 24, 2024

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کیس ،فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بیان ریکارڈ کرادیا

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کیس ،فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بیان ریکارڈ کرادیا
March 13, 2017
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کیس میں باؤلر محمدعرفان پی سی بی اینٹی کرپشن اور ویجیلنس یونٹ کے سامنے پیش ہو گئے جبکہ شاہ زیب حسن کوکل طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق دبئی میں پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے بعدسامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ کیس میں میبنہ طور پر ملوث فاسٹ باؤلر محمد عرفان آج پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو گئے۔ محمد عرفان سے دبئی میں بھی ابتدائی تفتیش کی گئی تھی جس کے بعد انہں میچ کھیلنےکی اجازت دے دی گئی۔ دو روز قبل محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کیا گیا تھا جس کے جواب میں محمد عرفان آج اینٹی کرپشن اینڈ ویجیلنس یونٹ کے جنرل مینجر کرنل (ر) اعظم کے سامنے پیش ہوئے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے  مبینہ میچ فکسر سے رابطہ بورڈ کو مطلع نہ کرنے کی وجوہات   مختلف  ٹیلی فون پیغامات اور ان کے بنک اکائونٹ بارے استفسار کیادوسری طرف شاہ زیب حسن کو اینٹی کرپشن یونٹ نے کل طلب کر رکھا ہے۔