Thursday, May 2, 2024

سوشل میڈیا پر پی ایس ایل فائنل ٹاپ ٹرینڈز بن گیا

سوشل میڈیا پر پی ایس ایل فائنل ٹاپ ٹرینڈز بن گیا
March 5, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ہی عنوان پی ایس ایل ۔۔۔ پی ایس ایل ۔۔۔۔ اور صرف پی ایس ایل۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا میں پی ایس ایل ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔

فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان ہوا تو گویا یہی وہ سب سے بڑی خبر تھی جس کا پاکستانی انتظار کر رہے تھے۔ لاہور والوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستانی پی ایس ایل کا نام لینے لگے۔ پی ایس ایل ٹاکرے نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا رکھی ہے۔

ٹاپ ٹرینڈز میں پی ایس ایل نے ہی ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ یہی نہیں نائنٹی ٹو نیوز کے ہیش ٹیگ اور فیس بک پیج پر پی ایس ایل کے دیوانوں نے پیغامات کے ڈھیر لگا ڈالے۔

سوشل میڈیا پر غیرملکی کھلاڑی بھی پیش پیش ہیں۔ ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام ہو یا لالہ جی کی اپنے پرستاروں سے گفتگو سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل چند گھنٹوں بعد ہے جس کے لئے پاکستانی پوری طرح تیار ہے۔