Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل جنون : دس برس کا دیوانہ شعیب ٹکٹ نہ ملنے پر روپڑا

پی ایس ایل جنون : دس برس کا دیوانہ شعیب ٹکٹ نہ ملنے پر روپڑا
March 3, 2017
  لاہور(92نیوز)پی ایس ایل کے فائنل کے لیے شائقین کرکٹ کو ٹکٹیں ملنے  کی امیدیں بجھنے لگیں لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے باوجودشہری مایوس گھروں کو لوٹنے لگے دس برس کا دیوانہ شعیب ٹکٹ نہ ملنےپہ روپڑا۔ تفصیلات کےمطابق  پی ایس ایل کے فائنل کےلیے وقت کم رہ گیاہے شائقین کرکٹ تیسرے روز بھی بینکوں کے باہر ٹکٹیں لینے کے لیے قطاروں میں لگے رہے شہر سے باہر سے آنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ تین روز سے ٹکٹیں لینے کے لیے کھڑے ہیں مگر انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی۔ بڑے تو بڑے  بچے بھی  پی ایس ایل فائنل کے سحر میں مبتلا ہیں تین روز سے لگاتارٹکٹ کےلیے آنے والا شعیب اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ جذبات پہ قابونہ رکھ پایا۔  شعیب کا کہنا ہے کہ فائنل میچ قذافی میں دیکھنے کی خواہش ہے  ٹکٹ فراہم کی جائے ۔ شائقین نے ٹکٹ کے حصول کےلیے بینکوں کے باہر دھرنا بھی دیا دوسری جانب بینک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ابھی تک مزید ٹکٹوں کے لیے رابطہ نہیں کیا اگرٹکٹ ملیں تو شائقین کوفراہم کردی جائیں گی ۔