Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل تھری کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم خوشی سے نہال

پی ایس ایل تھری کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم خوشی سے نہال
March 26, 2018

 کراچی (92 نیوز) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر شہر قائد میں بھی روشنیاں لوٹ آئیں ۔ پی ایس ایل تھری کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم خوشی سے نہال ۔ صدر وزیراعظم اور آرمی چیف کی طرف سے قوم کومبارکبادیں ملنے لگیں ۔

 صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ایس ایل فائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا ۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے ۔ تماشائی بہت منظم تھے، انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی جذبے کوئی ہرا نہیں سکتا ۔

 ادھر تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی اور عمدہ کھیل پیش کرنے پر پشاور زلمی کو شاباش دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی کرکٹ سے وابستگی غیرمعمولی ہے، امید کرتا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی ۔

 پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف ، گورنرسندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی و دیگر شخصیات نے بھی مبارکباد پیش کی ۔