پی ایس ایل تھری کے فائنل کی سکیورٹی ریہرسل کیلئے پی سی بی کا سندھ حکومت کو خط
لاہور ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہورہا ہے ، فائنل کراچی میں 25 مارچ کو شیڈول ہے ۔ اس حوالےسے فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو کی جائے گی۔
پچیس مارچ کو ہونے والے فائنل کیلئے کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے فل ڈریس ریہرسل11 فروری کو کرنے کیلئے سندھ حکومت سے درخواست کردی ۔ ریہرسل ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی تک کی جائے گی ۔
ریہرسل کے موقع پر ان تمام راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے جائزہ اجلاس سات فروری کو آئی جی افس میں ہوگا ۔ جس میں تمام سکیورٹی ادارے اور شہری انتظامیہ کے نمائندگان شرکت کرینگے ۔
فل ڈریس ریہرسل کی نگرانی غیرملکی سکیورٹی کنسلٹنٹ بھی کرینگے جبکہ اسکی ویڈیو کوریج فیدڑیشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کو بھی بھیجی جائے گی ۔