Sunday, May 5, 2024

پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان ، فائنل کراچی میں ہوگا

پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان ، فائنل کراچی میں ہوگا
December 7, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔ اعلان کے مطابق پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنا منٹ کے میچز بائیس فروری سے 25 مارچ تک کھیلے جائیں گے جب کہ 20 اور 21 مارچ کو دو پلے آف میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ یو اے ای میں ہونے والے ایونٹ کے 34 میں سے 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ۔ اس بار ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا ۔
ٹورنامنٹ کا آغاز آئندہ سال 22 فروری سے دبئی میں ہو گا ۔ 20 اور 21 مارچ کو دو پلے آف میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کر دی گئی ہے ۔
فائنل 25 مارچ کو ہو گا ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی ۔
پاکستان سپر لیگ کو گراؤنڈ ز کے اعتبار سے چھ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ تاہم تیسرے ایڈیشن کا کوئی میچ یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں شیڈول نہیں ہے ۔