Thursday, September 19, 2024

پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پی ایس ایل تھری  کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
February 20, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ، ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، چئیرمین پی سی بی سمیت تمام کپتانوں اور فرنچائز مالکان نے تقریب میں شرکت کی۔ ایونٹ کا آغاز 22فروری کو ہو گا۔

پی ایس ایل تھری کا میلہ سجنے میں صرف کل کا دن باقی ہے شائقین کرکٹ کا جوش بھی آخری حدوں کو چھونے لگا ہے  ۔ بڑے ایونٹ کا آغاز 22فروری کو  رنگا رنگ تقریب سے ہو گا،افتتاحی تقریب میں ملکی گلو کاروں سمیت غیر ملکی اسٹارز بھی فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

میلے کا پہلا ٹاکرا پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا،ملتان کی ٹیم ایونٹ میں پہلی دفعہ حصہ لے رہی ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔