Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا:چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا:چیئرمین پی سی بی
March 1, 2017
  کراچی (92نیوز)چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے میٹنگ کا لیجنڈ کرکٹرز نے بائیکاٹ کردیا  ۔  چیئرمین پی سی بی شہریار احمد خان کہتے ہیں  میٹنگ میں نا آنے والے کرکٹرز کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔ اگلا پی ایس ایل فائنل  کراچی میں ہوگا  ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں چھ گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے بات کی ۔ بتایا کہ پچوں کی حالت زار سے لے کر کرکٹ کے ڈھانچے تک تمام معاملات پر بات چیت کی گئی بات چیت میں تمام بڑے کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا  ۔ کئی کھلاڑیوں نے معذرت کی  ۔ معذرت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے  ۔ شہریار خان نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی کھلاڑی نہیں آئیں گے تو بھی  کرکٹ ضرور بحال ہوگی۔ شہریار خان  نے کہا کہ سیکیورٹی آرگنائزر نے انہیں یقین دلایا کہ اگلے سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا ۔  شہریار خان کادعویٰ  اپنی جگہ مگر کراچی میں بحالی کرکٹ میٹنگ میں زیادہ تر وہ کھلاڑی شریک ہوئے جو خود پی سی بی کے تنخواہ دار ہیں ۔