Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل تھری کا فائنل پچیس مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

پی ایس ایل تھری کا فائنل پچیس مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا
January 31, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا   ،  جس کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں ۔   اسٹیڈیم میں ڈیڑھ ارب روپے لاگت سے ترقیاتی کام ایک ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

پی ایس ایل تھری کے فائنل  کیلئے فل ڈریس ریہرسل کی بھی تیاریاں جاری ہیں ۔  کام  31 جنوری کو مکمل کیا جانا تھا  لیکن مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے ۔

اسٹیڈیم میں وی آئی پیز کی سہولت کا بھی انتظام  کیا جارہا ہے  جبکہ 2 نئی لفٹس آئندہ ہفتے تک لگادی جائیں گی  ۔ کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیڈیم کے بیرونی حصے کو چار چاند لگانے کا انتظام کیا گیا ہے  ۔

کھلاڑیوں کا خصوصی خیال رکھنے کیلئے ڈریسنگ روم کے واش رومز کو بھی چمکانے کا سلسلہ جاری  ہے   جبکہ جنرل انکلوژر کی تباہ حال نشستیں بھی تبدیل کی جائیں گی  ۔  پی ایس ایل فائنل کے بعد اسٹیڈیم کی چھت ڈالنے کا کام شروع ہوگا  ۔

چھت ڈالنے کیلئے مخصوص ٹیفلون شیٹ استعمال کی جائے گی  جس کیلئے ایک سال کا عرصہ درکار ہے  ۔ چھت ڈالنے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم عالمی معیار کا ہوجائے گا ۔