Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل تھری نے کئی ابھرتے ستارے قوم کو دیئے

پی ایس ایل تھری نے کئی ابھرتے ستارے قوم کو دیئے
March 27, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن نے نہ صرف قوم میں خوشیاں اور مسرتیں بانٹیں  بلکہ اس کے ساتھ کئی ابھرتے ستارے بھی سامنے آئے جن میں سے کئی کو  تو اب قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر حسین طلعت  ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کے عمدہ کھیل اور اننگز کے آخری مرحلوں میں جارحانہ انداز نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ نے بھی تمام شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شاندار کارکردگی پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے   ، لاہور قلندرز کے آغا سلمان نے تمام آٹھ میچوں میں شرکت کی اور بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔

پشاور زلمی کے لیگ اسپنر ابتسام شیخ کا ابھر کر سامنے آنا بھی قومی ٹیم کے لیے کافی خوش آئند  ہے، ،پشاور زلمی کے ہی بولر عمید آصف نے بھی شاندار کارکردگی کیا  اور سب کے مرکز نگاہ بن گئے ۔

ان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت نے ایک بار یہ ثابت کر دیا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانا قومی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بہترین راستہ ہے۔