Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل تھری میں لیوک رونکی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

پی ایس ایل تھری میں لیوک رونکی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار
March 26, 2018

 کراچی (92 نیوز)پی ایس ایل تھری تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔

 پی ایس ایل تھری میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے لیوک رونکی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ انہوں نے  گیارہ میچوں میں 435 رن بنائے ۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے ٹورنامنٹ میں سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے 18 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔

 پی ایس ایل تھری میں بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز ملتان سلطانز کے سنگار کارا کے حصہ میں آیا ۔  

 اسلام آباد کے کھلاڑی جے پی ڈومنی ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر قرار پائے ۔ انہوں نے دس میچوں میں آٹھ کیچ پکڑے ۔