Monday, May 6, 2024

پی ایس ایل 7 کیلئے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹرانسفر مکمل

پی ایس ایل 7 کیلئے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹرانسفر مکمل
December 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل 7 کیلئے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹرانسفر مکمل ہو گئی۔ لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 8 کھلاڑی برقرار ہیں۔

ٹاپ پلیئرز 27 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے ایونٹ میں چوکے اور چھکے لگا کر شائقین کا دل گرمائیں گے۔ ایونٹ کے 34 میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔

پی ایس ایل سیون کے لیے فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی ریٹینشن ٹریڈ اور ٹرانسفر فائنل کر لی۔ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اور عماد وسیم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی اور فاسٹ باؤلر محمد عامر شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں آصف علی کو ترقی دی اور حسن علی کو پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔ فہیم اشرف اور شاداب خان ڈائمنڈ کیٹگری جبکہ ایلکس ہیلز گولڈ کیٹگری اور ٹیم مینٹور بھی ہوں گے۔

لاہور قلندرز نے لیگ اسپنر راشد خان کو برقرار رکھا۔ محمد رضوان اور رائلی روسو ملتان سلطانز کے ساتھ ہی رہیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو برقرار رکھا ہے۔ شاہد آفریدی کو کوئٹہ نے ٹریڈ کر کے گولڈ کیٹیگری میں رکھا ہے۔

لاہور قلندرز نے ڈیوڈ ویزے، محمد حفیظ اور حارث روف کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا ۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور لیام لونگ اسٹون کو پلاٹینیم کیٹیگری میں ہوں گے۔ شعیب ملک ،شرفین ردرفورڈ اور حیدر علی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ شان مسعود ،خوش دل شاہ اور شاہ نواز دہانی  گولڈ  کیٹیگری میں سلطانز  کے ساتھ ہوں گے۔ کوئٹہ نے  افتخار احمد کو  ٹریڈ کر کے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جگہ دی۔