Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئےری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوں گے

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئےری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوں گے
April 27, 2021

کراچی ( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچز کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوں گے، فرنچائزز کو دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست دے دی گئی ہے۔

پی ایس ایل سکس کےباقی میچزکیلئےڈرافٹ ا?ج ہوں گے، ڈرافٹ کیلئے 128 غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکرنے کے بعد فرنچائزز کو فراہم کردی گئی ہے، پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری، کراچی کنگز کی تیسری ,اسلام ا?باد یونائیٹڈ کی چوتھی اور ملتان سلطانز کی پانچویں پک ہوگی۔

جنوبی افریقہ کےجانیمن ملان، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، دنیش چندی مل ڈرافٹ کا حصہ جبکہ نیوزی لینڈ کے معروف بلے باز مارٹن گپٹل بھی دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ا?ندرےرسل نے چند میچز کے لئے دستیابی ظاہرکی ہے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا ?جائے گا۔

 بعد ازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ ٹورنامنٹ ?کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔