Friday, May 17, 2024

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز جون کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز جون کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز
March 14, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل 6 کے باقی میچز جون کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز ، پی سی بی نے مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھجوادیا، فائنل بیس جون کو ہونے کا امکان ہے ، غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر سات روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر  آگئی ، پی ایس ایل کا میلہ پھر سے سجے گا ،پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا ممکنہ شیڈول پی سی بی نے فرنچائزز کو بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کے ملتوی ہونے والے میچز جون کے پہلے ہفتے میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے،پاکستان سپرلیگ کا فائنل 20جون کو کھیلے جانے کا امکان ہے ۔

گرمی کے باعث نائٹ میچز رات 8 بجے جبکہ ڈبل ہیڈر میچز کے روز پہلا میچ چار بجے اور دوسرا میچ رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

بائیو ببل قوانین پرسختی سے عمل کرایا جائے گا،بائیو ببل کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو فوری طورپر لیگ سے الگ کردیا جائے گا،غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر ہر صورت سات روز کا قرنطینہ کرنا ہو گا۔

لیگ کے شیڈول اور دیگرامور کی حتمی منظوری پی سی بی اور فرنچائز کے اجلاس میں دی جائے گی،4مارچ کو پی ایس ایل میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ایونٹ کے بقیہ 20 میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔