Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل 6 کے ابوظہبی میں باقی میچوں کے شیڈول کا اعلان آج متوقع

پی ایس ایل 6 کے ابوظہبی میں باقی میچوں کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
May 21, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل 6 کے ابوظہبی میں باقی میچوں کے شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا میلہ ابو ظہبی میں سجنے کو تیار ہے، ابو ظہبی میں ٹورنامنٹ کے میچز کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوئیں، ایونٹ کے حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کا آغاز 5 جون سے ہو گا جبکہ  فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا، ٹیموں کے اسکواڈ میں دو، دو کھلاڑیوں کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈرافٹنگ آج ہو گی۔

کورونا اور گرم موسم کے باعث تمام چھ ٹیموں کو اسکواڈ میں دو، دو اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس ٹیموں کے اسکواڈ کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔ اضافی کھلاڑیوں کے چناؤ کے لیے ڈرافٹنگ بھی آج ہی ہوگی۔

ابو ظہبی روانگی سے قبل ٹیم اسکواڈ 23 مئی کو لاہور اور کراچی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے، قرنطینہ کے بعد کھلاڑی 25 مئی کو لاہور اور کراچی سے چارٹرڈ فلائٹس سے روانہ ہوں گے۔ ایونٹ کا آغاز 5 جون سے ہونے کا امکان ہے۔

ابتدائی چھ روز میں بارہ میچ کھیلے جائیں گے، 17 اور 18 جون کو کوالیفائر اور ایلیمینٹرز ہوں گے، 19 جون کو آرام کا دن ہو گا، ایونٹ کا فائنل میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا۔