Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے پر غور

پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے پر غور
February 2, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل 6 رواں ماہ کی 20 تاریخ سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کے لئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دینے پر غور ہو رہا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 سے متعلق  غور و حوض جاری ہے کہ 25 اسٹیڈیم کی مجموعی گنجائش کے 25 فیصد تماشائیوں کو  داخلے کی اجازت دی جائے  ، تاہم حتمی فیصلے کے بعد اعلان کل  متوقع ہے ۔

پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ مکمل ہو چکی ہے ، 37 غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ میں کھیلیں گے ،

ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ ایک قیمتی کھلاڑی سے محروم ہو گئی ، نیوزی لینڈ کے بلے باز کونل منرو پی ایس ایل ایڈیشن 6 نہیں کھیل سکیں گے ۔

کولن منرو  کو آسٹریلیا میں جاری مقابلے کے بعد پاکستان آمد اور قرنطینہ  کے باعث مسائل  کا سامنا تھا جس کی وجہ  سے وہ پی ایس ایل ایڈیشن 6 میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں کولن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھ سے بہت اچھا رویہ رکھا ،  انہوں نے اسکواڈ میں میری شمولیت کو برقرار رکھا  لیکن قرنطینہ پابندی کی وجہ سے  اب ایسا ممکن نہ ہو سکے گا۔