Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل 5 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 5 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ
February 20, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس ایل 5 کا میلہ سج گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کا رنگ جم گیا ۔ آج پہلا جوڑ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو دفعہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کے مابین پڑ گیا۔ دونوں ٹیموں میں کئی بڑے نام شامل ، جو  انفرادی کارکردگی سے کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

کپتان اسلام آباد یونائٹیڈ شاداب خان نے کہا کوشش کریں گے آسان کرکٹ کھیلیں۔ کپتانی کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں ۔ کولن منرو، انگرم، لیونک رونکی، ڈیوڈ ملان اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے کھیلیں گے۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفرازاحمد کا کہنا تھا جیسن رائے کی موجودگی میں ہماری ٹیم مضبوط ہو گئی۔ کوشش ہو گی اسلام آباد یونائٹیڈ کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کریں۔ انہوں نے کہا وکٹ بہت اچھی اور مددگار لگ رہی ہے۔ ہم بہت زیادہ مل جل کر ساتھ کھیلتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں محمد نواز، بین کٹنگ، فواد احمد، محمد حسنین ، سہیل خان ، شین واٹسن،عبدالناصر،اعظم خان ، سرفراز احمد، جیسن روئے، احمد شہزاد شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ میں شاداب خان، ڈیوڈ میلان، لیونک رونکی ، کولن منرو، کولن انگرم، آصف علی، فہیم اشرف ، حسین طلعت، عماد بٹ، محمد موسیٰ اورعاکف جاوید شامل ہیں۔