Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل 5 ، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 5 ، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
February 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے دوسرے دن پہلے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کے پاس ہے۔ کنگز کو بابراعظم ،شرجیل خان ، ایلیکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ جیسے بلے بازوں کی خدمات حاصل ہیں۔  باؤلنگ میں محمد عامر، کرس جارڈن اور عمر خان اہم کردار ادا کریں گے۔ کراچی کنگز کو ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹج بھی ہو گا۔ پشاور زلمی بھی بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ سابق چیمپئن ٹیم کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں ۔ کامران اکمل ، شعیب ملک ، امام الحق ،ٹام بینٹن اور کیرن پولارڈ پشاور زلمی کا حصہ ہیں ۔ پیس بیٹری میں حسن علی اور وہاب ریاض وکٹیں اڑانے کو بے تاب ہیں۔ آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میدان میں اتریں گے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نوآموز کپتان سہیل اختر کی قیادت میں کھیلے گی ۔ فخر زمان ،کرس لین، محمد حفیظ مرکز نگاہ ہوں گے۔ شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور حارث رؤف کی موجودگی میں لاہور قلندرز کا باؤلنگ اٹیک مضبوط تصور کیا جا رہا ہے۔ ملتان کے سلطانز بھی کچھ نیا کرنے کو بے تاب ہیں ۔ کپتان شان مسعود، شاہد آّفریدی جیمز ونس، معین علی ،روی بوپارا ،عمران طاہر کسی بھی حریف کے لیے بڑے خطرے سے کم نہیں ۔