Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل 4 کے آدھے میچز پاکستان کرائیں گے ، نجم سیٹھی

پی ایس ایل 4 کے آدھے میچز پاکستان کرائیں گے ، نجم سیٹھی
March 23, 2018

 کراچی (92 نیوز) نجم سیٹھی نے  کراچی میں  نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروا کر ایک خوشخبری پوری کردی ، دوسری خوشخبری آئندہ پی ایس ایل کےآدھے میچز پاکستان میں کروا کر پوری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کو گرین سگنل مل گیا ۔ پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بھی بنائیں گے ۔

 نجم سیٹھی نے کہا کہ تین سے چار ٹیمیں پاکستان آنے کے لئےرابطے میں ہیں لیکن اس برس غیر ملکی ٹیم کا دوہ  ممکن نہیں ہے ۔ پاکستان کی تمام سیریز ملک سے باہر شیڈولڈ ہیں ۔

 چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو کپتانی کاموقع دیا جائے گا ۔