Wednesday, May 8, 2024

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب آج سجے گی

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب آج سجے گی
February 14, 2019
دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب آج  سجے گی  ، دبئی میں تقریب کے بعد پہلے میچ کیلئے سیٹی بھی بجے گی ۔ آگیا وہ شاہکار ، جس کا تھا سب کو انتظار ، پاکستان سپر لیگ فور کا آغاز آج سے ہوگا ، رات 8 بجے دبئی میں افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ  کھیلا جائیگا جس میں  دفاعی چیمپئن  اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز  مقابل ہوں گے ۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب  میں فواد خان ، جنون بینڈ اپنی پرفارمنس سے رنگ جمائیں گے جبکہ آئمہ بیگ اور شجاع حیدر بھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کا جوش بڑھائیں گے ۔ غیر ملکی فنکار بھی ایونٹ کی افتتاحی تقریب کی رونق بڑھائیں گے ، امریکی ریپر پٹ بل اور بونی ایم بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔