Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل 2 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز موسٹ فیورٹ میں شامل

پی ایس ایل 2 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز موسٹ فیورٹ میں شامل
February 7, 2017
دبئی(ویب ڈیسک)پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں بڑی بڑی ٹیموں کو ناکوں چنے چبوانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس بار بھی فیورٹس میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرفرازکی کپتانی اور پیٹرسن کی  بیٹنگ طوفانی،سب کو تگنی کا ناچ نچایا  یہ ہےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کہانی۔ پی ایس ایل کی سب سے سستی ٹیم نے پہلے ایڈیشن میں خوب رنگ  جمایا لیکن بدقسمتی سے ٹرافی اپنے نام نہ کر سکی۔ سرفراز کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کیون پیٹرسن ،لیوک رائٹ اور احمد شہزاد جیسے سٹارز کرکٹرز کا ساتھ  حاصل ہے گلیڈی ایٹرز اسد شفیق اور ذوالفقار بابر سے  بھی استفادہ کریں گے۔  عمر گل، ڈیوڈ ویلی ،انور علی اور محمد نواز باؤلنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کوئٹہ کے شائقین کو امید ہے کہ سرفراز الیون اس بار بھی  دوسری ٹیموں کو ٹف  ٹائم دے گی۔