Sunday, September 8, 2024

پی ایس ای میں سرمایہ کاری‘ چھوٹے سرمایہ کاروں کا ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ

پی ایس ای میں سرمایہ کاری‘ چھوٹے سرمایہ کاروں کا ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ
January 13, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج بننے کے بعد سرمایہ کاری کے خواہش مندوں کی تعداد بڑھ رہی ہے تاہم چھوٹے سرمایہ کار کہتے ہیں کہ انہیں مارکیٹ میں لانے کیلئے قواعد و ضوابط اور ٹیکسزکم کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ بننے کے بعد توقع ہے کہ اس سے مارکیٹ کا حجم بڑھے گا اور نئی اصلاحات سے ریگولیشنز مضبوط ہوں گی اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جا سکے گا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا تاہم چھوٹے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی بھرمار سے ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ چھوٹے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر چھوٹے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں لانا ہے تو قواعدوضوابط میں نرمی لانا ہو گی۔ چھوٹے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں منافع کے حصول کیلئے مختلف فیسوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کا سامنا کرنا ممکن نہیں لہٰذا حکومت اور ایس ای سی پی ٹیکسوں اور قوانین میں نرمی کرے۔