Saturday, May 18, 2024

پی ایس او کو 4.2 بلین روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع

پی ایس او کو 4.2 بلین روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع
February 19, 2019
کراچی ( روزنامہ 92) پاکستان اسٹیٹ آئل کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 4.2 بلین روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ پی ایس او کمپنی لمیٹڈکے بورڈ آف مینجمنٹ کے  اجلاس  میں رواں مالی سال 2019 کی پہلی شش ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سست اقتصادی رحجان اور ادائیگیوں کے عدم توازن کی وجہ سے مجموعی طور پر ایندھن مارکیٹ کی نمو منفی27 فیصد رہی جس میں وائٹ اور بلیک آئل کا منفی رجحان بالترتیب 12 فیصد اور 60 فیصد رہا۔