Friday, April 26, 2024

پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 300ارب روپے سے تجاوز

پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 300ارب روپے سے تجاوز
November 16, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پی ایس او کا مالی طور پر دیوالیہ نکل گیا ہے ،
پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 300ارب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ صورتحال برقرار رہی تو بجلی اور تیل کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 306ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ سرکاری اور نجی تھرمل بجلی گھر 276ارب روپے کے نادہندہ نکلے جبکہ پی ایس او مقامی اور بین الاقوامی تیل کمپینوں کی 48 ارب روپے سے زائد کی مقروض ہے ۔
تیل کی درآمد کے لیے پی ایس او کے پاس پیسے ہی موجود نہیں ہیں ۔
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق تھرمل پاور پلانٹس کے پاس فرنس آئل کا ذخیرہ چند دن کا رہ گیا ہے اگر سپلائی رک گئی تو بجلی گھر بند ہو جایئں گے۔ ایسی صورتحال میں بجلی کی پیداوار خطرناک حد تک کم ہو سکتی ہے ۔
پی ایس او نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر 50 ارب روپے ادا کیے جائیں تاکہ بین الاقوامی کمپنیوں سے تیل کی درآمد یقینی بنائی جائے ۔ اگر یہ رقم بروقت نہ ملی تو پی ایس او لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ کر جائے گی۔