Friday, March 29, 2024

پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹر کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح کر دیاگیا

پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹر کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح کر دیاگیا
July 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹرک کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح کردیاگیا، افتتاحی تقریب  پی ایس او پمپ ایف 7 میں منعقد ہوئی ، وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

عمر ایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا لیں گے، ، قابل تجدید توانائی کی پالیسی اور یورو 5 پٹرول کی درآمد اسی سلسلے کی کڑی ہے، پی ایس او کی پاکستان میں جدید طریقوں پر فیول فراہی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پاکستان توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، انشاءاللہ ہماری پالیسیاں توانائی کے شعبے میں وسعت و ترقی لائی گئی،  ہوائی آلودگی میں اگلے دس سال تک 30 فیصد توانائی پالیسی کا اہم جزو ہے،

اس موقع پر ندیم بابر نے کہا کہ ہمیں آئندہ سالوں میں پاکستان کو ماحول پسند فیول کیطرف لے کر جانا ہے،  ماحولیاتی تبدیلی اہم عالمی مسئلہ ہے،  کلین انرجی دنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہے،  وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کلین انرجی پر کام کر رہی ہے۔