Sunday, May 19, 2024

پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب کا معرکہ ہاشم رضا نے مار لیا ، غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج

پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب کا معرکہ ہاشم رضا نے مار لیا ، غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
January 27, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94  پر ضمنی انتخاب کا معرکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ہاشم رضا نے مار لیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم امیدوار ہاشم رضا 21  ہزار 500 سے زائد ووٹ لے کر سر فہرست رہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے جبار قریشی 8900ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے ۔ ایم کیو ایم حقیقی پانچ ہزار چھ سو کے ساتھ تیسری اور  ایک ہزار چار سو سولہ ووٹوں کے ساتھ پی ایس پی چوتھی پوزیشن پر آگئی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کامیابی پر جشن منایا اور پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا ، ایم کیو ایم کے کنونئیر خالد مقبول صدیقی نے کامیابی کو 25 جولائی کا رکا ہوا فیصلہ قرار دیدیا۔ ضمنی الیکشن میں 16 امیدوار مد مقابل رہے تاہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے امیدوارون کے مابین ہوا۔ پی ایس 94 کی نشست ایم پی اے محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔