Friday, April 26, 2024

پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، صالح شاہ جیلانی 42 ہزار 254 ووٹ لے کر کامیاب ، غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ

پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، صالح شاہ جیلانی 42 ہزار 254 ووٹ لے کر کامیاب ، غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ
November 8, 2019
 دادو (92 نیوز) دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صالح شاہ جیلانی 42 ہزار 254 ووٹ لےکر کامیاب ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امداد لغاری کو 25 ہزار 555 ووٹ ملے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہی۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ نشست پیپلز پارٹی کے رکن سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔