Friday, May 17, 2024

پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج

پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج
January 18, 2021

عمر کوٹ (92 نیوز) پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے لگے۔

سوموں سماں پولنگ اسٹیشن پرپیپلز پارٹی کے امیرعلی شاہ کے 560 ووٹ، ارباب غلام رحیم کے 20 ووٹ، ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر امیرعلی شاہ کے 419، ارباب غلام رحیم کے 205 ووٹ، پرچی سلمان پولنگ پرامیرعلی شاہ کے 452 ارباب غلام رحیم کے 125 ووٹ، جالو جو پولنگ اسٹیشن پر امیرعلی شاہ کے 681 ارباب غلام رحیم کے 124 ووٹ ہیں۔

پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

پی ایس باون عمر کوٹ میں پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات رہے۔

حلقے میں 128 پولنگ اسٹیشنز، 423 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔ 50 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ 40 کو حساس قرار دیا گیا۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں سے کڑی نگرانی کی گئی۔

یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی مردان شاہ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔