Friday, April 26, 2024

پی ایس 127 میں آج میدان لگے گا

پی ایس 127 میں آج میدان لگے گا
September 8, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ضمنی الیکشن پی ایس  ایک سو ستائیس  میں آج میدان لگے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ اورتحریک انصاف سمیت دیگرجماعتوں کے امیدوارمدمقابل ہوں گے، سیٹ اشفاق منگی کے پاک سرزمین پارٹی میں جانے سے خالی ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق  پی ایس 127پرانتخابی دنگل سجنے کوہے شہری اوردیہی علاقوں پرمشتمل حلقہ انتخاب میں بلوچ سندھی مہاجرآبادی سمیت پختون اوردیگرقومیتیں بھی  رہائش پذیرہیں یہ نشست ایم کیوایم کے رہنمااشفاق منگی کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کے بعد خالی ہوئی ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مرتضٰی بلوچ متحدہ قومی موومنٹ کے وسیم احمدپاکستان تحریک انصاف کے حاجی ندیم میمن مجلس وحدت مسلمین کے علی عباس عابدی سمیت دیگرافرادحصہ لے رہے ہیں  ۔ایک وقت تھاجب پی ایس 127پرپاکستان پیپلزپارٹی کاطوطی بولتاتھامگرعبداللہ مرادبلوچ کے انتقال کےبعد یہ سیٹ ایم کیوایم کی جھولی میں جاگری ۔ پی ایس 127سے 2002میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے عبداللہ مرادبلوچ نے 21771ووٹ لیکرمخالف ایم کیوایم کے شہبازحسین کو5ہزارسے زائدووٹوں سے شکست دی۔عبداللہ مرادبلوچ کے انتقال کے بعدیہ نشست پیپلزپارٹی کے لیے جیتناایک خواب بن کے رہ گیاجہاں سے مسلسل ایم کیوایم کے امیدوارکامیاب ہوتے رہےہیں ۔ عبداللہ مرادبلوچ کےانتقال کے بعد ایم کیوایم کے یوسف منیرشیخ نے 41089ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی جب کہ پیپلزپارٹی کے عمرجت نے 25430ووٹ حاصل کیے2008کے عام انتخابات میں ایم کیوایم کے نثارپنہورنے 65434ووٹ حاصل کرکے پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمدرفیق کوشکست دی مگر2016میں پاکستان پیپلزپارٹی حریف جماعت کوشکست دینے کی دعویدارہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ اورپاکستان تحریک انصاف بھی اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے پرامیدہیں۔