Tuesday, May 14, 2024

پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی کو اپنے گڑھ میں شکست، معظم عباسی کامیاب

پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی کو اپنے گڑھ میں شکست، معظم عباسی کامیاب
October 18, 2019
لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو اپنے ہی گڑھ میں شکست کا سامنا، جی ڈی بی اے کے معظم عباسی 31535 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف امیدوار پیپلزپارٹی کے جمیل سومروکو 26 ہزار 11 ووٹ ملے۔ پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی بی اے کے معظم عباسی 31 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو 26 ہزار 11 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق 1478 ووٹ مسترد ہوئے اور مجموعی طور پر 60161 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ معظم عباسی کی کامیابی پر جی ڈی اے کارکنوں نے جشن منایا، پارٹی ترانوں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا، شہر میں ریلیاں بھی نکالیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے تنائج پرپارٹی رہنمائوں پر برہم ہوگئے۔