Thursday, May 9, 2024

پی ایس 11 کا ضمنی الیکشن ، پولنگ کا عمل جاری

پی ایس 11 کا ضمنی الیکشن ، پولنگ کا عمل جاری
October 17, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز) پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی کےجمیل سومرو اور جی ڈی اےکےمعظم عباسی کےدرمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے معظم عباسی کو جے یو آئی ف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے ، حلقے  کے ایک لاکھ 52 ہزار ووٹرز  امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ حلقے کے 138پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 حساس قرار  دیے گئے ہیں ، پاک فوج کےجوان پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر تعینات ہیں ۔ دوسری جانب پی ایس 11 لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہے ۔ ایم این اے خورشید جونیجو پولیس اسٹیشنز کے دورے کرنے میں مصروف  ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے خورشید جونیجو کو پہلے بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔