Friday, May 17, 2024

پی ایس 11 میں ضمنی الیکشن،سرکاری مشینری کا استعمال

پی ایس 11 میں ضمنی الیکشن،سرکاری مشینری کا استعمال
October 12, 2019
لاڑکانہ (92 نیوز)آئین و قانون کی حکمرانی کرنیوالی پاکستان پیپلزپارٹی خود  ان کی دھجیاں اڑا رہی ہیں ،پی ایس 11 کے  حلقے میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں ساتھ ساتھ سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔ لاڑکانہ کا ایکسائز آفس پیپلزپارٹی کی خدمت پر مامور ہے ،  پی ایس11 میں ضمنی الیکشن کیلئے سرکاری مشینری کا بےدریغ استعمال ہو رہا ہے ،  نائنٹی ٹو نیوز نے معاملہ اجاگر کیا تو محکمہ ایکسائز کے افسران بھی حرکت میں آگئے۔ لاڑکانہ میں ایکسائز آفس سے پیپلزپارٹی کے جھنڈے ملنے اور صحافیوں سے بدتمیزی کرنے پر معاملہ پر سیکرٹری ایکسائز سندھ عبدالحلیم شیخ نے نوٹس لے لیا اور افسروں سے منگل تک رپورٹ طلب کرلی، دو اہلکاروں کو معطل بھی کردیا۔ سیکرٹری ایکسائز سندھ نے کہا محکمہ ایکسائز کے کسی بھی ملازم کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نکلا تو سخت ایکشن ہوگا، انکوائری میں جو بھی ملازم یا افسر ملوث نکلا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی ایس11کے ضمنی الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال شروع کردیا، لاڑکانہ کا ایکسائز آفس انتخابی دفتر کا کردار ادا کرنے لگا جہاں پارٹی جھنڈے تیار کئے جارہے ہیں،ملازم بھی جیالے بن گئے۔