Saturday, May 11, 2024

پی ایس 11 لاڑکانہ پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

پی ایس 11 لاڑکانہ پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
October 20, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز) پی ایس 11 لاڑکانہ پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد  کر دی گئی ، ریٹرننگ افسر کی جمیل سومرو کو دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن ٹریبونل سےرجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب  میں ناکام ہونے والے  پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل احمد سومرو نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ، جمیل احمد سومرو کی جانب سے پی ایس 11 کے تمام  138 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی ۔ ریٹرننگ افسر  نے جمیل سومرو کی درخواست مسترد کردی ، موقف اختیار کیا کہ  ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوسکتی ، امیدوار دوبارہ گنتی اور شکایات کےازالے کےلیےالیکشن ٹریبونل سےرجوع کریں ۔